ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں تین پولنگ بوتھس پر آج دوبارہ رائے دہی 

کرناٹک میں تین پولنگ بوتھس پر آج دوبارہ رائے دہی 

Mon, 14 May 2018 11:58:37    S.O. News Service

بنگلورو،14؍مئی (ایس او نیوز ؍یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے ضلع رائچور میں مزید دو پولنگ بوتھس پر اور بنگلورو میں ایک پولنگ بوتھ پر دوبارہ رائے دہی کا حکم دیا ہے۔ یہ رائے دہی آج 14؍ مئی کو ہورہی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر سنجیو کمار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائچور ضلع کے علاقہ کستگی میں مزید دو بوتھس پر دوبارہ رائے دہی ہورہی ہے۔ کرناٹک اسمبلی کے لئے انتخابات کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی ناقص کارکردگی کی شکایت کے سبب مذکورہ بوتھس پر دوبارہ رائے دہی کرائی جارہی ہے۔ ایسی ہی ایک میکا نیکی خرابی کے سبب بنگلورو کے حلقہ اسمبلی ہبل کے علاقہ لٹے گلا ہنا ہلی میں ایک بوتھ پر دوبارہ رائے دہی ہوگی۔


Share: